جرائم پیشہ عناصرسے چرس اورناجائزاسلحہ برآمد
گگومنڈی(نامہ نگار)جرائم پیشہ عناصرسے چرس اورناجائزاسلحہ برآمد،اصغربھٹی قبرستان موڑکے نزدیک کھڑاچرس فروخت کررہاتھا۔
کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی حسن آفتاب کیانی کومخبرنے اطلاع دی کہ علاقہ کابدنام منشیات فروش اصغربھٹی ساکن275ای بی اس وقت قبرستان موڑکے نزدیک کھڑامنشیات فروخت کررہاہے ،ایس ایچ اوکی ہدایت پرسب انسپکٹرنورمزمل نے چھاپہ مارکرملزم کومنشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 500گرام چرس،کنڈا اوروٹک رقم برآمدکرلی ہے جبکہ پولیس نے حاجی آبادموڑکے رہائشی عثمان آرائیں کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ناجائزپسٹل30بورمعہ گولیاں برآمدکرلی ہیں۔