دنیا کی خبر پر بوڑھی بیوہ ماں کو بیدخل ،تشدد کرنے پر مقدمہ درج
خان گڑھ(سٹی رپورٹر)دنیا نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے بوڑھی بیوہ ماں کو گھر سے بے گھر کرنے اور۔
تشدد و زدوکوب کرنے والے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ خان گڑھ کی حدود حافظ والا کی رہائشی خاتون کنیز بی بی نے تھانہ خان گڑھ پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا اس پر آئے مارپیٹ کرتا ہے ، ذاتی ملکیتی مکان سے بے دخل کر کے گھر کو تالا لگا دیا ہے ،خاتون نے دنیا نیوز کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا۔خبر کی اشاعت پر ایس ایچ او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔