زگ زیگ کی خلاف ورزی کرنیوالے بھٹوں کیخلاف کارروائی
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )انسداد سموگ سرگرمیاں جاری ہیں ،شہر میں پانی کا چھڑکاؤ ،انسدادی عمل کا حصہ ہے۔
،فصلوں کی باقیات جلانے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بٹھوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں ،بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد اشرف صالح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جو کسان کاشتکار فصلوں کی باقیات کو آگ لگا کر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ سموگ میں اضافے کا باعث ہے ،ان کے خلاف سختی سے کارروائی ہوگی ،اسی طرح بٹھوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کو فوری طور پر لاگو کرنے کی ضرورت ہے جبکہ گرد و غبار اور دھوئیں کی شدت کو کم کرنے کے لیے سڑکوں اور درختوں پر چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے تاکہ فضائی آلودگی کو کم سے کم کیا جا سکے ۔