کوٹ ادو،عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی کاانٹرنیٹ کنکشن منقطع

کوٹ ادو،عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی کاانٹرنیٹ کنکشن منقطع

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی کاانٹرنیٹ کنکشن منقطع،انٹرنیٹ کی ۔

سہولت نہ ہونے سے اندراج پیدائش و اموات کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ،ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ حکام سے ٹوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹیوں میں پیدائش و اموات کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ اندراج کے بعد ڈیٹا نادرا آفس سے کمپیوٹرائزڈ کراتے تھے جس پر محکمہ بلدیات پنجاب نے اندراج پیدائش و اموات کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ میں غلطیوں،ڈیٹا ضائع ہونے کی شکایات اور نادرا پر ڈیٹا میں تاخیر کے واقعات کے باعث میونسپل کمیٹیوں کو براہ راست انٹرنیٹ کے ذریعے نادرا تک رسائی دلائی ہوئی ہے اور اس حوالے سے خصوصی کوڈبھی فراہم کیا گیا جس پرپیدائش،اموت سمیت مختلف سرٹیفکیٹس کو فوری طور پر رجسٹرڈ کیاجارہا ہے ،تاہم ضلعی مرکز کی میونسپل کمیٹی کا شعبہ اندراج پیدائش و اموات کی برانچ حال ہی میں واگزار کرائی گئی سابق ایم پی اے صائمہ عزیز کی کوٹھی میں منتقل کی گئی جہاں عدم ادائیگی کی وجہ سے انٹرنیٹ کا کنکشن کئی روز سے منقطع ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری سمیت اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اصغر اقبال لغاری سے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ کا کنکشن فوری بحال کرایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں