لین دین کا تنازع،چار افراد نے نوجوان کو اغوا کرلیا

لین دین کا تنازع،چار  افراد نے نوجوان کو اغوا کرلیا

بورے والا (نمائندہ دنیا)چار افراد نے لین دین کے تنازع پر نوجوان کو اغوا کرلیا۔ تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی روڈ پر زین العابدین سکنہ شاہ فیصل کالونی نامعلوم لڑکی کے۔

 ساتھ کار میں موجود تھا کہ ایک دوسری کار پر سوار افراد دونوں کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔مغوی کے والد نے زین العابدین کے ساتھ موجود لڑکی کو بھی ملزمہ قرار دیتے ہوئے چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا ۔ذرائع کے مطابق واقعہ لین دین کے تنازع کے سبب پیش ا ٓیا ۔تھانہ صدرپولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں