کہروڑ پکا، غیر قانونی پٹرول پمپس کی بھرمار، انتظامیہ خاموش

کہروڑ پکا، غیر قانونی پٹرول پمپس کی بھرمار، انتظامیہ خاموش

کہروڑ پکا(نمائندہ دنیا )کہروڑ پکا میں غیر قانونی پٹرول پمپس کی بھرمار ،سول ڈیفنس انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں۔

، کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق کہروڑپکا میں جگہ جگہ غیر قانونی پٹرول پمپس پر ایرانی پٹرول فروخت ہورہا ہے ، شہریوں کی لاکھوں روپے کی گاڑیاں کے انجن تباہ ہوگئے ، انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے نوٹس میں ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ جب ڈسٹرکٹ آفیسرسول ڈیفنس سے رابطہ ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔پٹرول پمپس پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی قیمتی جانوں کو بھی خطرہ ہے ،دنیا پور روڈ ،لودھراں روڈ ،حاصل والا روڈ اورپرانا بہاولپور روڈ پر درجنوں غیر قانونی پٹرول پمپ قائم ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر بھر میں لگائے گئے غیر قانونی پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں