کھیلتاپنجاب پروگرام ،وہاڑی میں گیمز کا آغاز کردیا گیا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام وہاڑی میں بھی پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے گیمز کھیلتا پنجاب کا آغاز ۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ایم این اے سید ساجد سلیم مہدی کے ہمراہ خورشید انور سٹیڈیم میں کھیلتا پنجاب گیمز کا افتتاح کیا، اے سی غزالہ کنول، ڈی او سپورٹس محمد عاصم بھٹی، میاں آصف خورشید، ناصر دولتانہ، نوشین ملک اور شرکاء کی کثیر تعداد موجو تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نظم و ضبط سکھاتے ہیں ،ضلعی سطح پر پہلے مرحلے کے مقابلے یکم نومبر سے 14 نومبر تک مختلف وینیوز پر ہوں گے ،کھیلتا پنجاب میں 12بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے ہوں گے آرچری، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کرکٹ(ٹیب بال) ہاکی، کبڈی،میٹ ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، تیکوانڈو اور والی بال شامل بھی ہوں گے جبکہ لڑکیوں کی 6 گیمز جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، آرچری، باسکٹ بال، تیکوانڈو کے مقابلے ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گیمز میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گااور کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی ،کھیلتا پنجاب گیمز کی نگرانی کیلئے موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے جس سے کھیلتا پنجاب گیمز کے تمام مقابلوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، تمام سپورٹس افسر موبائل ایپ کے ذریعے اپنے علاقوں میں کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلوں کی تصاویر، ویڈیوز اپ لوڈ کریں گے ۔ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈبڑھا کر 2سے 4ارب روپے کر دیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کا کھیلوں کی ترویج و ترقی کیلئے اقدامات مثالی ہیں۔