شجر کاری مہم، پولیس لائن میں پھلدار پودے لگائے گئے
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )سٹیزنز فورم خانیوال کے زیر انتظام پولیس لائن خانیوال میں پھلدار پودے لگائے گئے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک او رڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے شجرکاری مہم 2024کے سلسلہ میں پھلدار پودے لگائے ۔
انہو ں نے کینو، جامن اور امرود کے پودے لگائے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود الحق بھٹی، صدر سٹیزنز فورم ڈاکٹر یوسف سمرا، جنرل سیکرٹری شیخ محمد یوسف ایڈووکیٹ ودیگر ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سٹیزنز فورم خانیوال کی جانب سے شجرکاری مہم کے تحت دوہزار سے زائد پودے لگانا خوش آئندہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصدصفائی اور شجرکاری کو فروغ دینا ہے ،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،آکسیجن کا ٹینک ہ،ے لہذا ماحول کو خوبصورت اور صاف ستھرابنانے کے لیے اپنے حصے کا پودا لگائیں۔