خانیوال،ناقص صفائی،نالیوں کا پانی گھروں میں داخل

خانیوال،ناقص صفائی،نالیوں کا پانی گھروں میں داخل

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال شہر سمیت کالونی کی گلیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات،عرصہ دراز سے گلیوں،نالیوں کی صفائی نہ ہوسکی،نالیوں کا پانی گھروں میں داخل،سینٹری ورکر علاقہ سے غائب،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق کالونی نمبر3گلی نمبر10سمیت تمام گلیاں نالیوں کی صفائی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے گندگی اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے لگا ۔اہل علاقہ کے مطابق علاقہ کا سینٹری ورکر عرصہ سے غائب ہے ،گندگی اور پانی کی وجہ سے موذی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں