باگڑسرگانہ میں میٹل روڈز ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،مکین پریشان
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ اندرون شہر مین میٹل روڈز کی خستہ حالی ،کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،مکین پریشان ،رابطہ سڑکیں مٹی سے اٹ چکی ہیں،مین روڈ پر پڑے گڑھے پانی سے بھر جاتے ہیں۔
جس سے ہفتوں کسی گاڑی یا پیدل چلنے والوں کا گزرنا انتہائی مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے ،کچھ عرصہ قبل لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان گڑھوں کو مٹی سے بھر کر آمدو درفت کے قابل بنایا تھا جس سے وقتی طور پر عوامی مشکلات میں کچھ کمی واقع ہوئی مگر ایک بار پھر یہ گڑھے گہرے ہو چکے ہیں ،اہل علاقہ بالخصوص ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔