پنجاب :گندم کی کاشت کا ہدف1لاکھ 60کروڑ ایکڑ،افتخار سہو

پنجاب :گندم کی کاشت کا ہدف1لاکھ 60کروڑ ایکڑ،افتخار سہو

ملتان(وقائع نگار خصوصی )سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔صوبہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1کروڑ 60لاکھ ایکڑ مقررکیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں گندم کی کاشت بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، داکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، شبیر احمد خان، ڈاکٹر محمد انجم علی،چودھری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ 25 ایکڑسے زائد رقبہ پر گندم کاشت کرنیوالے کاشتکاروں کیلئے 1000ٹریکٹرز جبکہ ساڑھے 12سے 25ایکڑ گندم کی کاشت پر1000لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں