سموگ کا پھیلائو روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت،مغیث بھٹو

سموگ کا پھیلائو روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت،مغیث بھٹو

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) تاجر اتحاد ٹمبر مارکیٹ کے صدر مغیث شہزادہ بھٹو نے کہا ہے کہ سموگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مو ئثر اقدامات وقت کی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ پنجاب اس سلسلہ میں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں اور بھرپور اقدامات کریں ۔

شہری تاجر بھی ہر ممکن تعاون کریں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے سب کو قومی جذبہ کے تحت اپنا کردار ادا کر نا چاہیے ۔ٹریفک کا دھواں کنٹرول کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دی جائے کارخانے ملیں اور دیگر دھواں پیدا کرنے والے عناصر کو کنٹرول کیا جانا چاہیے تاکہ ہم اور ہماری آنیوالی نسلیں سموگ سے بچ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے خاتمے کے لیے صرف بھٹوں کو ہی ٹارگٹ نہ بنائیں دیگر عناصر کی جانب بھی اتنی ہی توجہ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں