صاف پانی کے تحفظ کیلئے افراد معاشرہ کردار اداکریں،عاطف منیر

صاف پانی کے تحفظ کیلئے افراد  معاشرہ کردار اداکریں،عاطف منیر

ملتان ( لیڈی رپورٹر)پینے کا صاف پا نی کسی نعمت سے کم نہیں ہے صاف اور شفاف پا نی ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔

پینے کے صاف پا نی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کی اکثریت مہلک بیما ریوں کا شکار ہو رہی ہے صاف پانی کو ضائع ہونے سے بچا نے کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔ ان خیا لا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹر نیشنل پا کستان عاطف منیر نے پنجند لائنز کلب کی جانب سے شجاع آباد روڈ بلال چوک پرکلین ڈرنکنگ واٹر پلانٹ کا افتتاح کر تے ہو ئے کیا۔ پنجند لائنز کلب کے صدرآصف نواز نے کہا شہر کے مختلف مقامات پر لو گوں کو صاف پا نی کی فراہمی کے لیے تین واٹر پلانٹ لگا ئے ہیں جہاں لو گوں کو بلا معاوضہ پا نی فراہم کیا جا رہا ہے ،یہ پلانٹ ایسے مقامات پر لگا ئے ہیں جہا ن پینے کا صاف پا نی میسر نہیں تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں