کھیلتا پنجاب پروگرام،سپورٹس جمنیزیم میلسی میں تقریب

کھیلتا پنجاب پروگرام،سپورٹس جمنیزیم میلسی میں تقریب

میلسی (نامہ نگار ) کھیلتا پنجاب 2024 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق تحصیل سپورٹس آفیسر مسرت شاہین کے زیر نگرانی سپورٹس جمنیزیم میلسی میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی نعیم خان بھابھہ،اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر نعیم احمد پڑھیار،ڈی او انڈسٹری عابدہ حنیف وٹو تھے ۔اس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں مقامیسکول کی بچیوں نے ٹیبلواوربچوں نے جھومراورجمناسٹک کامظاہرہ کیا۔ڈسٹرکٹ وہاڑی سے 18 ٹیمیں اس پروگرام میں شرکت کر رہی ہیں جس میں بوائز وگرلز دونوں ٹیمیں شامل ہیں۔ مہمانان خصوصی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس معاشرے میں جہاں اتنی منفی سرگرمیاں ہیں،ہم کسی مثبت سرگرمیوں سے ہی ریپلیس کرسکتے ہیں تو کھیل جو ہے وہ ایک ایسی مثبت سرگرمی ہے کہ جس سے معاشرے کے اندر ایک خوبصورت پیغام جاتا ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو بھرپور طریقے سے نمایاں کرنے کے لیے ایسے پروگرام ترتیب دیتی رہے تاکہ کھلاڑی نمایاں ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں