شجاع آباد تھانہ کی کھلی کچہری بند کمرے کی کچہری میں تبدیل

شجاع آباد تھانہ کی کھلی کچہری بند کمرے کی کچہری میں تبدیل

شجاع آباد،سکندر آباد(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ سٹی میں کھلی کچہری بند کمرے کی کچہری میں تبدیل، سائلین باہر طویل انتظار کے بعد ایک ایک کر کے کمرے میں بلائے گئے ، تھانہ سٹی کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے ۔۔۔

 سائلین اور صحافیوں نے سی پی او صادق ڈوگرکو بتایا کہ تھانہ سٹی میں جھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں، منشیات فروشی عام ہے ، گزشتہ دو ماہ میں موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی 150 سے زائد وارداتیں ہو چکی ہیں، تھانہ سٹی میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے جبکہ سی پی او کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے احکامات ہیں کہ سائلین کے مسائل مکمل رازداری کے ساتھ بند کمرے میں سنے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق سی پی اوملتان صادق ڈوگر نے تھانہ سٹی شجاع آباد میں کھلی کچہری لگائی، ایس ایچ او علیم حیدر کے خلاف سائلین نے شکایات کے انبار لگا دیئے ، محکمہ ایجوکیشن کے اے ای او ملک سیف اﷲنے بتایا کہ اسکی موٹر سائیکل چوری ہوئی، گھر میں واردات ہوئی، صرف مقدمہ درج ہوا، کارروائی نہیں ہوئی۔تاجر رہنما خواجہ سفیان صدیقی نے بتایا کہ اسکی موٹرسائیکل چوری پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔مقامی صحافی عمران عطاری نے بتایاکہ میرے بھائی پر تین سال قبل آتش بازی کا مقدمہ درج ہوا جو خارج ہوگیا، آتش بازی کیخلاف آپریشن ہوا تو پولیس اسے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں