اے ڈی سی فنانس کا مرکز صحت ،ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا دورہ

اے ڈی سی فنانس کا مرکز صحت ،ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا دورہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے بنیادی مرکز صحت جادے والا۔۔۔

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ محمود کوٹ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ، مفت طبی سہولتیں کی فراہمی یقینی بنانے اورصفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنیکی ہدایات دیں، محمود کوٹ روڈ پر تعمیراتی کام میں زیر استعمال میٹریل کوبھی چیک کیا اور کہا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اے ڈی سی فنانس نے بنیادی مرکز صحت جادے والا میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں سے نرمی سے پیش آئیں اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے روڈ کے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔ انعم حفیظ کا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے دورہ کے موقع پر کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو فنی تعلیم و تربیت سے روشناس کرائیں تاکہ انڈسٹری کے شعبہ کو جدید اور مستحکم بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں