خصوصی افراد کا معاشرے میں مقام بنانا زیادہ قابل تحسین، فاروق احمد
بورے والا ( نمائندہ دنیا)خصوصی افراد کا معاشرے میں اپنے لیے مقام حاصل کرنا دیگر افراد کی نسبت زیادہ قابل تحسین ہوتا ہے کیونکہ وہ قدرتی کمی کے باوجود اپنے آپ کو بہترین ثابت کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں دیگر معززین شہر نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر خصوصی بچوں اور بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد تھے ۔