نشتر، ڈاکٹروں کا بروقت آپریشن ،بچی کی جان بچا لی

نشتر، ڈاکٹروں کا بروقت آپریشن ،بچی کی جان بچا لی

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بروقت آپریشن کر کے چھ سالہ بچی کی جان بچا لی جس سے نشتر ہسپتال کا ایک مثبت چہرہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔

نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے پولنگ جاری تھی وہیں نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 2 میں ملتان کی چھ سالہ عنایہ کو لایا گیا جس نے گھر میں کھیلتے ہوئے پانچ روپے کا سکہ غلطی سے منہ میں ڈال کر نگل لیا جو سانس کی نالی میں جا کر پھنس گیا ادھر ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد نے فوری طور پر خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ چھٹیوں پر موجود کنسلٹنٹ ای این ٹی ڈاکٹر شکیب کو کال کی گئی جس پر وہ فوری ہسپتال پہنچے جہاں ٹیم کو ضروری ہدایات دے کر چھ سالہ عنایہ کو آپریشن تھیٹر منتقل کروایا جہاں جنرل انیستھیزیا دینے کے بعد ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر وسیم نے ایسوفیگس سکوپ سے بچی کی سانس کی نالی سے سکہ نکال کر عنایہ کی جان بچا لی بعدازاں عنایہ کو وارڈ بھی منتقل کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں