افسر بنیادی کارکردگی اعشارئیے کو بہتر بنائیں :عمرانہ توقیر

 افسر بنیادی کارکردگی اعشارئیے کو بہتر بنائیں :عمرانہ توقیر

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )افسران کے باقاعدگی سے کے پی آئیز سو فیصدمکمل ہونے چاہئیں وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹیوز کا مقصد گورننس کوبہتر بنانا ہے ۔

اس لئے افسران بنیادی کارکردگی اعشارئیے کو بہتر بنائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے یہ ہدایات وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز بارے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں جاری کیں اجلاس میں ستھرا پنجاب،سستی روٹی، پرائس کنٹرول،ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات اور سکولز میں تعلیمی وانتظامی امورکو بہتر بنانے کیلئے اقدامات و معائنے ، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، سرکاری رقبہ کی واگزاری،بس اسٹینڈز کے وزٹ، ون ڈیش پر عملدرآمد، مقررہ نرخوں پر بیکریری اشیاء کی فراہمی، زبیر اکرسنگ،منی پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن،گرین بیلٹس کی بیوٹی فکیشن، وال چاکنگ، تجاوزات کے خاتمے ،پیچ ورک،غیر قانونی گیس کی رفلنگ کے خلاف ایکشن، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور سٹریٹ لائٹس کو فعال رکھنے ، پارکوں کی حالت کو بہتر بنانے ،وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیشن بورڈ سے آنے والی شکایات کے حل ودیگر امور کا جائز ہ لیا گیا۔، ٹریفک مینجمنٹ، آوارہ کتوں کی تلفی، ڈرین سوریج،انسانی و زرعی ادویات اور کھاد شاپس کے معائنے سمیت دیگر انیشٹوز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز عوامی وفلاح اور اداروں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے ہیں جس کیلئے افسران متحرک ہو کر کام کریں گراں فروشی،غیر قانونی پٹرول پمپس،گیس ری فلنگ، زائد کرایہ وصولی، جعلی انسانی و زرعی ادویات کی فروخت،تجاوزات سمیت دیگر خلاف قانون کام کر سخت ایکشن لیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں