جعل سازی کے الزامات پر 2افراد قانون کی گرفت میں آگئے
ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے جعل سازی کے الزام میں دو ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
چہلیک پولیس کو محمد جعفر نے اطلاع دی کہ محمد اویس اور اس کے ضامن رفیق نے ضمانت نامہ داخل کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ملزموں نے جعلی رجسٹری بیعانہ عدالت عالیہ میں پیش کیا جس کی تصدیق نہ ہوسکی جبکہ بوہڑ گیٹ پولیس کو زاہد اقبال نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے میری اور ہمشیرگان کی وراثتی جائیداد ہتھیانے کیلئے ایک کروڑ پینتالیس لاکھ کی رقم ادھار لیکر ارتکاب جرم کیا ۔