علیحدہ صوبے کیلئے ڈسٹرکٹ بار ملتان میں ہفتہ وار احتجاجی کیمپ
ملتان (کورٹ رپورٹر)علیحدہ صوبہ کا قیام کا مطالبہ منوانے کیلئے ڈسٹرکٹ بار ملتان میں گزشتہ ہفتے کی طرح اج بھی احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے ۔
احتجاجی کیمپ میں ڈسٹرکٹ بار عہدیدار ، ہائیکورٹ بار عہدیدار ، سرائیکی صوبہ تحریک کے راہنماؤں نے شرکت کی ۔ بار عہدیداروں اور سرائیکی پارٹیوں کے رہنماؤں نے احتجاجی کیمپ میں الگ صوبہ کا مطالبہ کیا ضلع کچہری میں ڈی سی آفس کے سامنے لگے احتجاجی کیمپ میں سرائیکی پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ وسیب کے عوام کا آئینی حق ہے سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے آئیں ساز ادارے سینیٹ سے دو تہائی اکثریت کیساتھ صوبے کا بل پاس ہو چکا ہے ۔