ڈکیتی وچوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں سے محروم

ڈکیتی وچوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں سے محروم

ملتان( کرائم رپورٹر )چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ صدر کے علاقے میں تین ڈاکو طارق سے نقدی و موبائل مالیت2لاکھ48ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔

تھانہ شاہ شمس اور نیوملتان کے علاقے میں رضوان احمد اور اکرام خان کے موبائل فونز جھپٹا مارچھین لئے گئے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں بہادر سے نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل لے گئے ،عبدالعزیز سے ڈاکو نقدی،موٹرسائیکل و موبائل لوٹ کر فرار،جنید سے مسلح ملزموں نے نقدی و موبائل لوٹ لیا ،صدر جلالپور کے علاقے میں محمد اکرم سے ملزموں نے سلحہ کی نوک پر 20ہزار و راڈو کی گھڑی چھین لی ۔ اعجاز ، اعظم ،نذیر احمد ،شہزاد ،محمد عزیز،احمد ، عطا اورندیم کے نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائل فونزوقیمتی سامان چوری ہوگیا ۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں