کالج اساتذہ کیلئے دوسرے مضامین کی اسامیاں کنورٹ کرنیکافیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)ترقی پانے و الے کالج اساتذہ کے لئے دوسرے مضامین کی اسامیاں کو کنورٹ کرنے کافیصلہ بتایاگیا ہے کہ گریڈ سترہ سے اٹھارہ میں ترقی پانے کے بعد جن ساٹھ مرد لیکچررز کے پوسٹنگ آرڈرز جاری نہیں ہوئے تھے ۔
ان میں سے بارہ ایسے تھے جن کی اسامیاں دستیاب نہیں تھیں ان کے بارے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر کی دوسرے ڈسپلنز کی آسامیاں ان کے سبجیکٹ میں کنورٹ کر دی جائیں گی باقی کی اڑتالیس لیکچررز کو خالی دستیاب اسامیوں پر پوسٹ کیا جائے گا منظوری کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی اس کی منظوری کے بعد پوسٹنگ آرڈرز جاری کر دئیے جائیں گے ۔