دس ملزموں کاپولیس پر دھاوا، اشتہاری چھڑوا کر فرار
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)دسملزموں کاپولیس پر دھاوا، اشتہاری عبدالرحمن چھڑوا کر فرار ہوگئے ،سب انسپکٹر کی وردی پھاڑدی ،نقدی، شناختی کارڈ اور سروس کارڈ بھی چھین لیا۔
تھانہ دائرہ دین پناہ میں درج مقدمہ کے مطابق ساہیوال کے تھانہ میں درج مقدمہ کے اشتہاری عبدالرحمن کو ساہیوال پولیس نے کوٹ سلطان کی پولیس کی معاونت سے کوٹ سلطان سے گرفتار کیاجسے پرائیویٹ گاڑی میں ساہیوال لایا جارہا تھا،احسان پور اڈہ کے قریب مجرم کو چھڑوانے کیلئے 10افرادنے حملہ کر کے پولیس اہلکار وں پر تشدد کیا، وردیاں پھاڑ دیں، نقدی36ہزارچھین لی اور اشتہاری عبدالرحمن کو چھڑا کر فرار ہوگئے ۔حملہ آوروں میں عمران مقصود،احمد مقصود عبداللہ، یاسر، حمزہ،عبدالقیوم ،محمد داؤد شامل ہیں۔تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے تھانہ ڈیرا رحیم ساہیوال کے سب انسپیکٹر محمد رمضان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔