گگومنڈی،187ای بی میں گٹرابلنے سے جوہڑ بن گئے

 گگومنڈی،187ای بی میں گٹرابلنے سے جوہڑ بن گئے

گگومنڈی(نامہ نگار)نواحی گاؤں187ای بی میں گٹرابلنے سے جوہڑ بن گئے ،گلیوں بازاروں میں گندے پانی پرمچھروں کی بہتات،ڈینگی پھیلنے کااندیشہ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں187ای بی کے رہائشیوں محمدافضل ٹیپو ،چودھری سہیل اصغر،رانانصیراحمد، رانا شبیراحمد، چوہدری ندیم گجر،عمران رامے ودیگرنے بتایاکہ گزشتہ تقریباًایک ماہ سے گاؤں میں گٹرابل رہے ہیں جس کی وجہ سے گٹروں کاگندا پانی جمع ہونے سے گلیاں بازارگندے تالاب کامنظرپیش کررہے ہیں۔ ہی،ں گندے پانی پرمچھروں کی بہتات ہے اورڈینگی پھیلنے کاشدیدخطرہ لاحق ہے ۔محمدافضل ٹیپونے بتایاکہ مکینوں کاگھروں سے نکلنابھی محال بناہوچکا ہے ۔ اہل دیہہ نے اسسٹنٹ کمشنربوریوالا اورچیف آفیسرضلع کونسل سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں