میپکو میں پہلے پرائیویٹ سی ای او کی تعیناتی کردی گئی

میپکو میں پہلے پرائیویٹ  سی ای او کی تعیناتی کردی گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر) میپکو میں پہلے پرائیویٹ سی ای او کی تعیناتی کردی گئی تفصیل کے مطابق میپکو پہلی بجلی کی تقسیم کار کمپنی بن گئی ہے جہاں پرائیویٹ سی ای او تعینات کردیاگیا اور بی او ڈی نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

میپکو ذرائع کی طرف سے یہ دعویٰ کیاگیا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میپکو کے چیف ایگزیکٹو جام گل محمد زاھد 3 سال کے لئے بطورپرائیویٹ چیف ایگزیکٹیو تعینات کئے گئے ہیں وزارت توانائی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں