کرپشن کے خاتمہ کیلئے ملکرکوششیں کریں، شعیب ملک

 کرپشن کے خاتمہ کیلئے ملکرکوششیں کریں، شعیب ملک

بورے والا (نمائندہ دنیا)چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی بورے والا بار محمد شعیب بلوچ نے کہا ہے کہ کرپشن کسی بھی معاشرے کے لیے ناسور کی حیثیت رکھتی ہے۔

 جو نہ صرف انصاف کے نظام کو متاثر کرتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی نقصان پہنچاتی ہے ہماری اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ ہم اس لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں ،وکلاء برادری کو چاہیے کہ مظلوم کو کرپشن فری انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں ،بد عنوانی کے خاتمے کے لیے صرف قانون سازی کافی نہیں ہوتی بلکہ معاشرتی شعور اور اخلاقی تربیت بھی لازمی ہے ،کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام ممکن ہے بشرطیکہ ہم سب مل کر ایمانداری اور دیانت کے ساتھ کام کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا بار میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں