نشتر پیرامیڈیکل سٹاف الیکشن ،پرائم گروپ کے بڑے دھڑے کی شاہین یونٹی کی حمایت
ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کے الیکشن میں شاہین یونٹی نے پرائم گروپ کا ایک بڑا دھڑا توڑ کر ان کی حمایت حاصل کر لی ہے ۔۔۔
پرائم گروپ کے سرپرست اعلیٰ چودھری ارشاد جنرل سیکرٹری چودھری اسد ارشاد سینئر نائب صدر ملک مختیار ،ملک مصیب آفتاب نائب صدر علی نے اپنے ایک سو سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ اس الیکشن میں شاہین یونٹی کو بھرپور ووٹ اور سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔