پولیس موٹرسائیکل برآمد کرنے میں ناکام

پولیس موٹرسائیکل برآمد کرنے میں ناکام

مونڈکا (نامہ نگار)کئی ماہ قبل چوری ہوئی موٹر سائیکل تا حال پولیس تھانہ شاہجمال برآمد نہ کر سکی ۔موضع قطب ابڑیند کے رہائشی عبدالحفیظ نے پریس احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ۔۔۔

 وہ آرا مشین پر 5000روپے ہفتہ پر مزدوری کرتا ہے اس نے نئی موٹر سائیکل قسطوں پر خرید کر دوسرے دن امجد کی آرا مشین پر مزدوری کی غرض سے گیا اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے کام میں لگ گیا کچھ دیر بعد دیکھا تو اسکی موٹر سائیکل غائب تھی ، عبدالحفیظ نے  احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں