بھٹو خاندان نے ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،مظہر پہوڑ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ضلعی صدر پیپلزپارٹی ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک کلیم اختر چھجڑہ ایڈووکیٹ کی۔
دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش میں خصوصی شرکت کی۔ ضلعی صدر ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لئے بھٹو خاندان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ،آج ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت کا باقی ہونا بھٹو فیملی،زرداری خاندان اورپیپلزپارٹی کے جیالے کارکنوں کی بدولت ہے ، آمریت نے ہمیشہ شریف خاندان اور ایک اناڑی کھلاڑی عمران نیازی کو پیدا کرکے جمہوریت کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کی مگر ہر بار ناکامی ان کا مقدر بنی، بینظیربھٹو شہید کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں۔اس موقع پر ملک پاکستان اور بینظیربھٹو شہید کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔