کہروڑپکا میں بھی پنشن کٹوتی کے خلاف ایپکا یونین کی ہڑتال
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )پنجاب بھر کی طرح لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں بھی پنشن کٹوتی کے خلاف ایپکا یونین کی ہڑتال جاری ۔
،نائب صدر ایپکا جنوبی پنجاب حق نواز خان بلوچ کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی ۔تفصیل کے مطابق تحصیل آفس کہروڈ پکا میں ریونیو محکمے کے ملازمین نے پنشن کی کٹوتی کیخلاف آفس میں قالین بچھا کر احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر نائب صدر جنوب پنجاب ایپکا یونین حق نواز خان بلوچ کا کہنا تھا کہ پنشن میں کٹوتی اور دو دسمبر کا ہونے والا نوٹیفکیشن ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے ، کٹوتی کا حکم واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا جائے گا ،ریونیو محکمے کے ملازمین اور پٹواریوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی ۔ملازمین کا بھی کہنا تھا کہ پنشن میں کٹوتی کرنا ملازمین کے ساتھ زیادتی ہوگی ،حکومت پنجاب فوری طور پر اس حکم کو واپس لے ۔