نئے سال کی آمد پر ادبی مشاعرہ، معروف شعراء کی شرکت

نئے سال کی آمد پر ادبی  مشاعرہ، معروف شعراء کی شرکت

وہاڑی(خبرنگار )نئے سال کی آمد پر ادبی مشاعرہ، وہاڑی کے نامور شعراء کرام نے شرکت کی، نئے سال کے حوالے سے کلام پیش کیاگیا۔

 شیخ عبدالمجید سالک کا اپنی زیر صدارت ادبی مشاعرہ میں کہنا تھا کہ آنے والے دور میں اردو ادب کا بول بالا ہوگا،شاعر معاشرہ کی باطنی آنکھ ہوتاہے جو اپنی شاعری کے ذریعے معاشرہ میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے ۔مشاعرہ میں شعرائتنویر سیٹھی ،عبدالعزیز بھٹہ،سید جمیل حسین شاہ،ماسٹر ایم اقبال،ساجد حسین جکھڑ،ڈاکٹر ایم حسن اقبال،چوہدری بابر اسلم،پنجابی دوہڑے کے ماہر یسین تنویر ،رائے عمر دراز کھرل،مہمد اشرف ودیگر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں