سردی :شہریوں نے لنڈے بازاروں کا رخ کر لیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے شہریوں نے لنڈے بازاروں کا رخ کر لیا۔
نئی اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے لنڈے بازار میں خریداری کر رہی ہیں لیکن یہاں پر بھی ریٹ بہت زیادہ ہیں خواتین کا شکوہ سردی کی شدت بڑھتے ہی خانیوال شہر کے لنڈے بازار میں مختلف اقسام کے گرم ملبوسات، جیکٹس، شوز، جرسیاں، کوٹ، مفلر، دستانے اور دیگر اشیاء کے سینکڑوں سٹالز سج چکے ہیں گزشتہ سال کی نسبت پرانے گرم ملبوسات، شوز اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 30 سے 50 فیصد تک اضافے نے مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے استعمال شدہ اشیاء کی خریداری بھی مشکل بنادی رہے ، مارکیٹوں اور بازاروں میں نئے کپڑوں اور جوتوں کی بلند قیمتوں کی وجہ سے خریداری سے قاصر ہیں۔