الخدمت فاؤنڈیشن: 60بیروزگاروں میں ٹھیلے تقسیم
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مزید 60 بیروزگارومستحقین میں ٹھیلے بمعہ پھل وسبزیاں تقسیم کرنے کی پروقارتقریب ۔
گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے سبزہ زارمیں منعقدہوئی،تقریب کے مہمانان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ظفرجمیل،چوہدری علی وقاص ہنجرا، سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی چوہدری طارق محمود اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی سیدجاوید حسین شاہ تھے ،تقریب میں وہاڑی کے ساٹھ بیروزگارمستحقین میں ٹھیلے اور فروخت کرکے گھروں کے چولہے روشن رکھنے کیلئے تقسیم کئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرتعلیم ظفرجمیل، چوہدری علی وقاص ہنجرا، چوہدری طارق محمود، سید جاویدحسین شاہ،عبدالحنان خان بدھ،چوہدری محمدطفیل،ملک مقصود اطہر اعوان، انچارج الخدمت فاؤنڈیشن شعبہ خواتین انعم حمزہ ڈوگر علی مرزا اوردیگر مقررین نے کہاکہ معاشرہ کے غریب وپسے ہوئے طبقات کی ضرورتوں کا خیال رکھنا ذمہ داری سعادت سمجھتے ہیں۔