ڈسٹرکٹ ہسپتال :کیمروں کی تنصیب کا پلان طلب
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری کیلئے ان ایکشن,ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل اجلاس طلب کرکے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور ۔
ایم ایس کو نئی انتظار گاہ میں کیفے ٹیریا جلد بنانے کے احکامات دیئے -انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا پلان بھی طلب کرلیا-اجلاس میں انہیں اپ گریڈیشن کیلئے جاری کاموں بارے بھی بریفنگ دی گئی-ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سروس ڈیلیوری بارے شکایت پر ایکشن ہوگا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری اولین ترجیح ہے -دوسری طرف ضلع میں 45 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے کام کی رفتار میں تیزی بی ایچ یو 88 دس آر کا کام تکمل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے -ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان کا بی ایچ کیو 88 دس آر کا اچانک دورہ کمشنر ملتان کے دورہ کے دوران دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور خالی پلاٹ کی حالت بہتر کرکے لان بنانے کی کے احکامات دے دیئے ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے خواتین کو تفریحی سہولیات فراہمی کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا-انہوں نے یوسف پارک کے ایک حصہ کو خواتین کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کی ہے -ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر غلام مصطفی خان کے ہمراہ یوسف پارک کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں پارک کے دوسرے حصہ کو اپ گریڈ کرنے بارے بریف کیا گیا-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارکوں کی مرحلہ وار اپ گریڈیشن کرائی جائیگی۔