اسلامک ایجوکیشن ڈپلومہ 33طالبات کو اسناد تقسیم

 اسلامک ایجوکیشن ڈپلومہ 33طالبات کو اسناد تقسیم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )دین اسلام کا راستہ اپنانے میں ہی تمام کامیابیاں اور آسانیاں پنہاں ہیں اللہ کے بتائے ہوئے۔

 احکامات پر عمل پیرا ہونے سے نجات ممکن ہے ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر نگہت ہاشمی نے مقامی میرج ہال میں النور ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسلامک ایجوکیشن ڈپلومہ ترجمہ و تفسیر قرآن پاک مکمل کرنے والی 33 طالبات کو اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپلومہ کرنے والی طالبات کو اسناد و قرآن کریم کا تحفہ دیا گیا اس موقع پر حمیرا ہما ، جویریہ ، سمعیہ جمیل ، روبینہ سمیر ، آصفہ جاوید ، نورین ، فائزہ خان ، اقراء رفیق ، عفیفہ ، فریحہ ، رابعہ رشید ، رفعت ، ثناء سرفراز سمیت طلبات و والدین کی کثیر تعداد موجود تھی استاذہ نگہت ہاشمی نے کورس مکمل کرنے والی طالبات اور ان کے والدین کو مبارک دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں