ڈی پی او کا سلامت مسیح کے بیٹے کو لیپ ٹاپ کا تحفہ
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا )ڈی پی او منصور امان نے اپنے آفس میں تعینات سلامت مسیح کے۔
بیٹے کو پڑھائی اور کمپیوٹر کی تیاری کے لیے لیپ ٹاپ بطور گفٹ پیش کیا سلامت مسیح کے بیٹے نے کرسمس کے موقع پر لیپ ٹاپ لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بی ایس سی کا سٹوڈنٹ ہے اور اسائنمنٹ کے لئے شہر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے فوری طور پر لیپ ٹاپ لیپ خریدنے کا احکامات جاری کئے تھے آج ایک تقریب کے دوران لیپ ٹاپ بطور گفٹ پیش کیا گیا تا کہ ذیشان مسیح کو اپنی تعلیم کے حصول میں لیپ ٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔