ن لیگ کے ہردور میں تہمینہ دولتانہ نے منصوبے مکمل کروائے :رانا ثاقب

ن لیگ کے ہردور میں تہمینہ دولتانہ  نے منصوبے مکمل کروائے :رانا ثاقب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )نواحی چک نمبر7 ڈبلیو بی میں سابق وزیر مملکت ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ کے ۔

ترقیاتی بجٹ سے ٹف ٹائلز کی تنصیب کے جاری منصوبہ کے معیار کا معا ئنہ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما و امیدوار یو سی چیئرمین رانا محمد ثاقب شمشاد نے مشتاق علی نمبر دار،ماسٹر محمد یوسف اور رانا عابد سلطان کے ہمراہ کیا رانا ثاقب نے تہمینہ دولتانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت نے ہمارے گاؤں میں اپنے ترقیاتی بجٹ سے کئی منصوبے مکمل کیے ، ٹف ٹائلز کا منصوبہ دے کر انہوں نے اہالیان دیہہ کے دل جیت لیے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں