مخالفین نے ساتھیوں کے ہمراہ پیاز کی فصل اجاڑ دی
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )رقبہ خریدنے کے رنج میں مخالفین نے ساتھیوں کے ہمراہ پیاز کی فصل اجاڑ دی 7لاکھ روپے کا نقصان۔
تفصیل کے مطابق کر م پور کے رہائشی نعمان انور نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اپنے پھوپھی زاد بھائی سے رقبہ خرید کر پیاز کی فصل کاشت کر رکھی تھی کہ اس کے مخالفین محمد توفیق اور ان کے ساتھیوں نے میری پیا ز کی فصل میں ہل چلا کر فصل پیاز اجاڑ دی جس سے اس کا 7لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا ہے میرے ان مخالفین کو مجھ سے رقبہ خریدنے کا شدید رنج تھا اور وہ مسلسل دھمکیاں رے رہے تھے کہ اس نے یہ رقبہ کیوں خریدا ہے یہ رقبہ ہمارے دادا کا تھا اور وراثت کی تقسیم میں اس کی پھوپھی کو ملا تھا جو بعد میں میں نے پھوپھی کے بیٹے سے خرید لیا تھا جس کا مخالفین نے بہت برا منایا اور سبق سکھانے کے لیے یہ کارروائی کی ہے تھانہ کرم پور کی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے