50سست رفتار گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگا دئیے گئے

50سست رفتار گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگا دئیے گئے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈی پی او سید حسنین حیدر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ابو بکر صدیق کی زیر نگرانی سموگ آگاہی مہم اور ۔

روک تھام برائے مہلک حادثات مہم کے تحت 50 سے زائد سست رفتار گاڑیوں،رکشوں اور ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگائے گئے اور آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ڈی پی او سید حسنین حیدر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر ابوبکر صدیق نے 50 سے زائد سست رفتار گاڑیوں رکشوں اور ٹرالیوں کے پیچھے رفلیکٹر لگوائے اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے ۔ڈرائیوروں، طلبا اور شہریوں کو لیکچرز کے ذریعے آگاہی دی گئی کہ آہستہ چلنے والی گاڑیوں مثلاً ،رکشوں اور ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگے ہونے ضروری ہیں ریفلکٹر لگے ہونے سے سموگ سے ہونیولے حادثات میں کافی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں