خانیوال:دھند، بادل بھی چھائے رہے ، سردی بڑھ گئی

خانیوال:دھند، بادل بھی  چھائے رہے ، سردی بڑھ گئی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)شہر اور گردونواح میں صبح اور شام کے وقت دھند کا سلسلہ گزشتہ روز بھی برقرار رہا ۔

جبکہ دن بھر ہلکے بادل چھائے رہے اور ہلکی دھوپ بھی نکلتی رہی جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا گیا اور معمولات زندگی متاثر دکھائی دیئے عام تعطیلات کے باعث لوگوں کی اکثریت گھروں میں ہی دبکی رہی جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں