وارداتیں، شہری موٹرسائیکلوں ودیگر سامان سے محروم
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) دوموٹرسائیکل ،پھٹہ رکشہ ،مرغی خانہ سے موٹریں اورپنکھے چوری ہوگئے ۔
تفصیل کے مطابق ضلعی مرکزمیں 2موٹر سائیکلیں،پھٹہ رکشہ سمیت ہزاروں کا سامان چوری کرلیا گیا، تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ فاروق آبادمیں رفیق کلاسرہ کے گھرسے رات کی تاریکی میں چورموٹر سائیکل،بیٹری جبکہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر1ٹبہ سلطانپورہ کے فداحسین بھٹی کی سبزی منڈی کے گیٹ کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔ علاقہ چاہ منگو والہ کے رہائشی حنیف بھٹی کا منڈی مویشی سے پھٹہ رکشہ چوری کرلیا گیا، چاہ کمہاروالا کے سجاد کمہارکے مرغی فارم کی چھت پھاڑکرچور موٹریں اورپنکھے چوری کرکے لے گئے ،پولیس نے چاروں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔