12 لاکھ روپے کے نان کسٹم پیڈسگریٹ برآمد
کوٹ ادو(نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر پولیس نے 12 لاکھ روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد ۔
کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردئیے ۔تفصیل کے مطابق دوران ناکا بندی ہیڈ تونسہ بیراج ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو زوار حسین نے ایک کار کو روک کر چیک کیا جس کی پچھلی سیٹوں پر 600 ڈنڈے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد ہوئے جس کی مالیت 12 لاکھ روپے سے زائد تھی،مذکورہ برآمد شدہ سگریٹ کو کسٹم کے حوالے کردیا گیا۔