نوکری کاجھانسہ دیکربھٹہ مزدورکی بیٹی سے اجتماعی زیادتی

نوکری کاجھانسہ دیکربھٹہ مزدورکی بیٹی سے اجتماعی زیادتی

گگومنڈی(نامہ نگار)نوکری کاجھانسہ دے کربھٹہ مزدورکی بیٹی سے اجتماعی زیادتی کی گئی،( ک)بی بی کوعبدالغفور،لاہوری وغیرہ نوکری کاجھانسہ دے کرساتھ لے گئے۔

 جہاں اسے زیادتی کانشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں267۔ای بی کے رہائشی بھٹہ مزدور ظہوراحمدکی جواں سالہ بیٹی (ک)بی بی کو مجاہد کالونی بوریوالاکے رہائشی عبدالغفور،لاہوری،شمیم بی بی،افضل وغیرہ نوکری کاجھانسہ دے کراسے اپنے ساتھ مجاہدکالونی لے گئے ، جہاں عبدالغفوراورلاہوری باری باری (ک)بی بی کوزیادتی کانشانہ بناتے رہے ، بعدمیں ملزم( ک)بی بی کوڈیرہ غازی خان لے گئے اوروہاں بھی (ک)بی بی کواجتماعی زیادتی کانشانہ بناتے رہے ، 25روزبعد(ک)بی بی ملزموں کے چنگل سے بھاگ کرگھرپہنچی ، تھانہ گگومنڈی پولیس نے تین خواتین سمیت سات افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارناشروع کردئیے ہیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایس ایچ اونے کہاکہ ملزمان کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں مظلوم خاتون کوہرصورت انصاف فراہم کیاجائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں