ایسوسی ایٹ گرلز کالج نواب پور 3سال سے بجلی سے محروم

 ایسوسی ایٹ گرلز کالج نواب پور 3سال سے بجلی سے محروم

بند بوسن (نامہ نگار ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین نواب پور ملتان تین سال سے بجلی سے محروم،400 کے۔

 وی ٹرانسفارمرز چور لے گئے ،طالبات لائٹ کے بغیر پڑھنے پر مجبور،بلڈنگ غیر قانونی طور پر نا مکمل ہینڈ اوور ہوئی،پرنسپل اور پروفیسرز کے لیے بنایا گئے ہاؤس نامکمل ہونے پر اجڑ گئے ، کروڑوں کا نقصان ہو چکا،والدین اور اساتذہ طالبات کے تعلیمی نقصان پر سخت پریشان۔سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ سب ہماری ذمہ داری ہے لیکن عملاً غیر ذمہ دار ہے ،بجلی کی فراہمی اور کالج کے دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے ایمرجنسی فنڈ جاری کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ، وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو صدر پریس کلب بند بوسن مہر غلام اصغرساہی نے تحریری درخواستیں دے دی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے ڈائریکٹر کالجز ملتان، ایکسین بلڈنگ ملتان اور سی پی او ملتان سے تین دن کے اندر رپورٹ مانگ لی ہے ۔واضح رہے کہ 2022 سے اب تک تقریبا 65 لاکھ سے زائد کالج کا قیمتی سامان یعنی400KV ٹرانسفارمرز، کمپیوٹرز، لیب سامان، یو پی ایس، بیٹریز اور تاریں وغیرہ چوری اور ڈکیتی ہو چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق کالج غیر قانونی طور پر نامکمل ہینڈ اوور ہوا، دیواروں پر خاردار تاریں اور سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔آج کے جدید دور میں بجلی کے بغیر درس و تدریس جاری ہے ،نئے داخلے اور حاضری بری طرح متاثر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں