بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے 3 ملزم گرفتار
وہاڑی ( خبرنگار ) پولیس تھانہ مترو نے بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے 3 ملزم گرفتار کرلئے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بچوں سے متعلق جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے گزشتہ روز تھانہ مترو کے علاقہ میں 14 سالہ بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والے 3 ملزموں کو چند گھنٹے میں ہی گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،ملزموں سے تفتیش جاری ہے ۔