گیس چوری پر 5میٹر منقطع 57گھروں کی چیکنگ

گیس چوری پر 5میٹر منقطع  57گھروں کی چیکنگ

ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں05 میٹر منقطع ۔

، 57 کیسز کی چیکنگ کی گئی۔ بتایاگیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی 02 ڈومیسٹک میٹر جو کہ کمرشل استعمال کر رہے تھے منقطع کر دیئے گئے ایک میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھے ہوئے تھے ریکور کر لئے گئے ایک کنزیومر نے کمپنی کی میں لائن کے ساتھ ڈائریکٹ بائی پاس لگایا ہوتھا جو فوری طور پر منقطع کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ایک میٹر جو کہ 2 گھروں میں گیس دے رہا تھا کاٹ کر قبضہ میں لے لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں