زکریا یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار اعجاز احمد نے چارج سنبھال لیا
ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار اعجاز احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
انہیں ڈاکٹر علیم خان کی مدت پوری ہونے کے بعد تاحکم ثانی تعینات کیا گیا ہے گذشتہ روز ایمپلائز یونین، آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی طرف سے رجسٹرار کو مبارکباد کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پررجسٹرار اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کی غیر متنازعہ حیثیت کو بحال کیا جائے گا جس کے لئے دروازے کھلے ہیں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا تمام ملازمین افسروں اور اساتذہ بلا جھجک اپنے مسائل کے لئے آسکتے ہیں ۔