بہائو الدین زکریا یونیورسٹی میں نئے سال کے موقع پر شجرکاری کاآغاز
ملتان(خصوصی رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے بہائو الدین زکریا یونیورسٹی میں نئے سال کی آمد کے موقع پر پودالگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جس میں نمائشی اور پھل دار پودے لگائے جائیں گے ۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کا کہنا تھا کہ تعلیم اور ریسرچ کے ساتھ ساتھ کیمپس کی خوبصورتی ترجیح بنیادوں پر کی جائے گی ۔ کیونکہ یہ سنت نبوی بھی ہے اور صدقہ جاریہ بھی اس کاوش پر تمام ممبران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھر پور طریقے سے مہم کو کامیاب کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اور زیادہ سے زیادہ پھل دار پودے لگائے جائیں گے تاکہ طلباء وطالبات سائے کے ساتھ ساتھ پھلوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔