انڈیپنڈنٹ لائرز فورم کا فرینڈز اتحاد کی حمایت کا اعلان
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ، انڈیپنڈنٹ لائرز فورم نے فرینڈز اتحاد کے نامزد امیدوار برائے صدر چوہدری شعبان، جنرل سیکرٹری میاں طیب کمبوہ اور پورے پینل کی مکمل سپورٹ کا اعلان کر دیا ۔
بیرسٹر چوہدری مغیث شاہد دیول کی جانب سے جمخانہ میں لنچ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر انڈیپنڈنٹگروپ کے ممبران وارث علی یاسر بندیشہ،صفدر بندیشہ،دانش حبیب ججہ، ساجد علی بندیشہ، ملک اظہر حسین،سید شہروز حسین شاہ،ملک ناظم حسین لنگڑیال،مجاہد بھٹی،امجد علی بٹ،رانا شہروز علی، چوہدری جہانزیب مقبول،شعبان مقصود، رائے ناصر علی ،پیر محمد فراز حیدر قریشی،اویس ریاض سیال اور دیگر نے بھی بھرپور شرکت کی امیدوار برائے صدر چوہدری شعبان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کامیاب ہو کر کالے کورٹ کی لاج رکھیں گے کیونکہ ہم وکلاء نے مظلوم کی آواز بنا ہے آخر میں پورے گروپ کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی ۔